• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے، راجا پرویز اشرف

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ن لیگ کے پاس قومی اسمبلی میں دو اہم عہدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے ن لیگ کے پاس ہیں۔


پی پی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز، شاہد خاقان عباسی سمیت ن لیگ کے دیگر لوگوں کا احترام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا کوئی حکمت عملی کرکے ہارتا ہے؟ ہم صادق سنجرانی صاحب کے خلاف عدالت میں گئے ہیں۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے لانگ مارچ کی بہت تیاری کی تھی، اچانک لانگ مارچ کو استعفوں سے نتھی کردیا گیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پارلیمان سے استعفے دینے کے بعد کیا آپشن اور روڈ میپ رہ جاتا ہے؟

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی نے استعفوں کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا، اس سے پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین