بھارتی اسٹائلش اداکار رنویر سنگھ نے سن گلاسز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے بعد سے فلموں کی ریلیز میں تاخیر سے رنویر سنگھ بھی متاثر ہوئے ہیں۔
تاہم اب انھوں نے مداحوں کے ساتھ اپنا تعلق سوشل میڈیا کے ذریعے بنالیا۔
رنویر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنی ایک دو نہیں بلکہ چار تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں وہ مختلف انداز کے سن گلاسز آنکھوں پر لگائے ہوئے ہیں، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا گیا۔
خیال رہے کہ رنویر سنگھ کی نئی فلم ’83‘ رواں برس جون میں ریلیز کی جائے گی، جس کی کہانی 1983 کرکٹ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کی ہے۔