• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُرک اداکار بوراک دنیز بھی کورونا کا شکار

تُرک ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ اور ’ہماری کہانی‘ میں مرکزی کردار کرنے والے تُرک اداکار بوراک دنیز بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تُرک میڈیا کے مطابق بوراک دنیز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔

بوراک دنیز ان دنوں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکاروں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ابھی تک بوراک دنیز نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سوشل میڈیا پر جاری نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل تُرک ڈرامہ ’ہماری کہانی‘ میں بوراک دنیز کے ساتھ فضا کا مرکزی کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ ہیزل کایا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ بوراک دنیز تُرکش شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور ماڈل ہیں، پاکستان میں اُن کا ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ اور ’ہماری کہانی‘ بےحد مقبول ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ بوراک دنیز کو پاکستان میں بھی خوب مقبولیت مل رہی ہے۔

تازہ ترین