• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کب تک عوام کو سبز باغ دکھائے گی؟ سراج الحق کا سوال


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ یہ حکومت کب تک عوام کو سبز باغ دکھائے گی؟

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے ڈھائی سال میں کارکردگی دکھانے کی بات کرکے اب تک کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے وعدے، دعوے اور اعلانات قوم کے ساتھ مذاق ہیں۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والوں نے مصیبتوں کا پہاڑ عوام پر لاد دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اللّٰہ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیٹ بینک آرڈیننس سے متعلق 8 اپریل کو گول میز کانفرنس کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آرڈیننس میں ترمیم آئی ایم ایف کی سازش کا پہلا مرحلہ ہے، جس میں ترمیم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

تازہ ترین