• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر13 لاکھ روپےکے جرمانے

فیصل آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 44 مسافر گاڑیوں کا چالان اور 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ضیاء ٹاؤن میں مہندی کی تقریب پر چھاپا مارا، تقریب میں 200 سے زائد افراد بغیر ماسک کے شریک تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر6  افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔


دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 105 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 54 ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے ،  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.66 فیصد رہی۔

 ملک میں 24 گھنٹوں میں سب سےزیادہ پنجاب میں 57 اموات ہوئیں۔

تازہ ترین