• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ماسک نہ پہننے کاجرم قابل ضمانت ہے، پولیس

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماسک نہ پہننے پر درج مقدمہ میں شامل جرم قابل ضمانت ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت کے بعد پولیس کی جانب سے چالان فوری جمع کروایا جاسکتا ہے، چالان کے بعد سمری ٹرائل پرجرمانہ یا قید کی سزا دینا عدالت کی صوابدید ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں پولیس اورضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف 96 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔


سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 31 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 ، کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 26 جبکہ کورونا ایس او پیز خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 18 مقدمات، اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 6 کورونا ایس او پیز خلاف ورزی پر 24 مقدمات، :سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 13 ایس او پیز خلاف ورزی پر 37 مقدماتدرج کر لیے گئے ہیں۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)  لاہور کا کہنا ہے کہ پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

تازہ ترین