دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 45 لاکھ 28 ہزار 841 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 15 ہزار 13 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 366 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 803 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 83 لاکھ 30 ہزار 462 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 856 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 404 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 70 ہزار 679 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 42 لاکھ 72 ہزار 869 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 45 ہزار 287 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 86 ہزار 324 ہو گئی۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 67 ہزار 694 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 98 ہزار 65 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 49 لاکھ 39 ہزار 258 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 1 ہزار 845 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 14 ہزار 834 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 980 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 70 ہزار 321 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 861 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 17 ہزار 602 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 33 ہزار 201 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 36 لاکھ 89 ہزار 866 ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 179 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 36 ہزار 637 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 78 ہزار 473 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 51 ہزار 829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 728 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 854 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 386 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 312 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 105 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 390 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 948 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 69 ہزار 811 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔