• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادمان میں خاتون کی خودکشی: ویڈیو بنانے والا نوجوان گرفتار


کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن  میں خاتون کی خودکشی کے  کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم وقاص  کو گرفتار کرلیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص نے خاتون کی ویڈیو بنائی تھی جو بعد میں وائرل کی گئی، وقاص نے ویڈیو فرحان کو بھیجی جس نے اسے وائرل کیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار شاہد بھی شامل ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص اور فرحان اس معاملے کے اہم کردار ہیں، وقاص نے خاتون کی ویڈیو ایک ماہ پہلے اپنی بہن کے گھر پر بنائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی بہن سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

 پولیس حکام نے کہا کہ کیس میں اب تک 4 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں،  جبکہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان اسد اور شہزاد مفرور ہیں۔

تازہ ترین