• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں عوام کے حال پر رحم کیا جائے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس و دیگر نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں والا ماہ مقدس رمضان شریف کی آمد آمد ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ غریب عوام کے حال پر رحم کیا جائے کچھ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور باقی غریب کا خون کمر توڑ مہنگائی نے نچوڑ لیا ہے۔علماء نے کہا کہ مدارس و مساجد پر بیرونی پریشر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دین اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین