• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76 ہزار 298 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 143 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 52 ہزار 989 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 321 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 45 لاکھ 60 ہزار 856 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 55 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 21 ہزار 409 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 99 ہزار 135 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 67 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 3 ہزار 263 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 49 ہزار 710 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 100 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 73 ہزار 343 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 182 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 39 لاکھ 3 ہزار 573 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 612 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 79 ہزار 594 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 525 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 70 ہزار 256 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 79 ہزار 110 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 30 لاکھ 21 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 765 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 277 تک جا پہنچی ہے۔


1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 93 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 435 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 318 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 432 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 54 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 994 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 76 ہزار 34 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 198 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 38 ہزار267 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین