• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: کیسز و اموات میں امریکا تا حال پہلے نمبر پر

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے۔

امریکا میں مسلسل چوتھے ہفتے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جہاں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے 8 فیصد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکا بھر میں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76 ہزار 298 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 143 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 52 ہزار 989 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 321 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

امریکا بھر میں 2 کروڑ 45 لاکھ 60 ہزار 856 کورونا وائرس کے مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین