• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی تیسر ی لہر خطرناک ہے،عوام احتیاط کریں،میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہرخطرناک ہے، عوام احتیاط کریں کورونا کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آر ہا ہے۔مشکل فیصلوں سے بچنے کیلئے عوام احتیاط کادامن ہر گز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔صوبائی وزیر نے لوگوں سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے معیشت سمیت ہر شعبہ بری طرح متاثر ہے۔حکومت کو کورونا سے لوگوں کی صحت اور کاروبار دونوں بچانا ہے۔
تازہ ترین