• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن احمد اور سنیتا مارشل کی عمر میں کتنا فرق ہے ؟

پاکستان کے معروف اداکار حسن احمد کو اُن کی اہلیہ، اداکارہ و سپر ماڈل سنیتا مارشل کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ہری ہری چوڑیاں‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن احمد نے گزشتہ روز اپنی 39 ویں سالگرہ منائی ہے جبکہ کچھ دن قبل ہی اُن کی اہلیہ سنیتا مارشل نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی تھی۔

حسن احمد نے اپنی سالگرہ پر خود کو ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سالگرہ مبارک ہو اور آپ سب کو رمضان مبارک ہو۔‘


دوسری جانب سنیا مارشل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حسن احمد کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں حسن احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی ڈھیر ساری تعریف بھی کی گئی ہے۔


سنیتا مارشل نے اپنی پوسٹ میں حسن احمد کو ایک ’حیرا ن کُن، سب سے مختلف، مضبوط، شاندار، مزاحیہ، حوصلہ افزائی کرنے والا، خوبصورت انسان، نرم دل اور پیار محبت سے پیش آنے والا شوہر قرار دیا ہے۔‘

سنیتا مارشل نے مزید اپنی پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’وہ حسن احمد سے بے تحاشا محبت کرتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس کامیاب جوڑی کے  دونوں دو بچے بھی ہیں۔

تازہ ترین