• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی صدا بہار خوبصورت اداکارہ و سپر ماڈل سنیتا مارشل نے اپنی عمر سے پردہ اٹھا دیا ہے جسے جاننے کے بعد سب ہی دنگ رہ گئے ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت ‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی نرم مزاج اور بہترین ماڈلنگ کے سبب مشہور اداکارہ سنیتا مارشل نے گزشتہ روز اپنی چالیسویں سالگرہ منائی ہے اور اس کا سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر  کھلم کھلا اظہار  بھی کیا ہے۔

سنیتا مارشل کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصویریں مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں کریم رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سنیتا مارشل اپنی سالگرہ کے موقع پر نہایت خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔


سنیتا مارشل نے اپنی متعدد تصویریں اپلوڈ کی ہیں اور عمر چھپانے کی روایت توڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 40 سال کی ہو گئی ہیں۔

سنیتا مارشل نے اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہاں میں 40 سال کی ہو گئی ہوں، کوئی شک؟،‘ اور ساتھ میں اُن کی جانب سے ایک ہنستا ہوا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔‘

سنیتا مارشل نے اپنی پوسٹ میں موصول ہونے والی مبارکبادوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔


دوسری جانب سنیتا مارشل کے شوہر، معروف اداکار حسن احمد کی جانب سے بھی انہیں اُن کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔

حسن احمد کی جانب سے سنیتا مارشل کو خاندان کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین