• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اس کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 87 ہزار 877 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے 1743 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین