• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے الائونس نہ ملنے کی صورت میں دھرنےکااعلان کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے 20رمضان المبارک تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی صد ڈسپیریٹی الاؤنس کا اعلان نہ کئے جانے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دینے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ، الائنس کے قائدین نے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دینے کے پیش نظر کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ جمع کرلیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین کے لئے گھریلو اخراجات سمیت یوٹیلیٹی بلز پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اسی لئے وفاقی حکومت کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیاجائے بصورت دیگر نتائج کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہو گی، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے قائدین چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا ، رانا اقبال نون ، عابد فرید بزدار،رانا الطاف حسین،چوہدری مسعود گجر،اعجاز ارشد،رائے عارف،ملک غفار،ظفر علی شاہ،اشفاق انصاری،رانا محمد اکرم،محمد علی،مختیار راٹھور،قاسم بھٹہ،سید ارشاد نقوی،حاجی محمد الیاس،ملک واجد سندیلہ،رانا محمد حسیب،محمد بلال اوررفیق کاظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب سمیت دیگر صوبے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین