• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورلش عثمان کے مرکزی کردار نے بیٹے کی سالگرہ کیسے منائی؟

سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تُرک سیریز  ’ارطغرل غازی‘ کے سیکول ’ کورلش عثمان‘ میں ’عثمان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف تُرک اداکار بوراک اوزچیوت کے بیٹے کرن اوزچیوت کی دوسری سالگرہ کی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔


 ان تصاویر میں اداکار اپنی اہلیہ فاہریے ایوسن اوزچیوت اور بیٹے کرن اوزچیوت کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

تصاویر شئیر کرتے ہوئے بوراک نے اپنے بیٹے کے لیے لکھا کہ ’لڑکے!  تمہارا یہ سال پُرسکون اور صحت بخش ہو۔‘

تُرک اداکار نے 23 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار بوراک اوزچیوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب تُرک اداکار کو اس وقت اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 17 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین