• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر بات چیت

لاہور(پی پی آ ئی) گورنر پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چودھری سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ ہے، عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین