• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: پی سی بی کا بدھ تک دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ تک تمام دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے دفاتر کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پی سی بی کے 5 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے باعث انہوں نے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پی سی بی کے 70 فیصد ملازمین پہلے سے ہی گھروں سے کام کر رہے تھے، جو دفاتر میں موجود تھے وہ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔

پی سی بی پہلے ہی سے این سی او سی کی 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت پر عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین