• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان کا آئندہ ہفتے بھی پاکستان آمد کا امکان نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا آئندہ ہفتے بھی پاکستان آمد کا کوئی امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق سی ای او وسیم خان کی پاکستان واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

وسیم خان جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 ملتوی ہونے کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے۔


ذرائع کے مطابق وسیم خان انگلینڈ سے ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

پی سی بی کے سی ای او کی اپریل کے وسط میں انگلینڈ سے پاکستان واپسی کا امکان تھا تاہم اب وہ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پی سی بی کے دفاتر کی بندش کے بعد وسیم خان کی وطن واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین