• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افطاراورسحرکےاوقات میں مختلف علاقوں سے گیس غائب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سوئی ناردرن گیس حکام کی بد انتظامی کے باعث راولپنڈی کینٹ اور شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان کے دوران بھی قدرتی گیس کے بدترین بحران نے شہریوں کو مشتعل کر دیا۔ سحری اور افطاری کے اوقات میں اس بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ موسم کی تبدیلی اور ہیٹر بند ہونے کے باوجود مختلف علاقوں ویسٹریج بازار، پشاور روڈ لین چار، پانچ اور چھ کے علاوہ ویلی روڈ، جھنڈا چچی، چمن زار کالونی،جہانگیر روڈ، ریلوے سکیم فور، ٹنچ بھاٹہ، بکرا منڈی، ہارلے سٹریٹ، ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موہری، لالہ زار، تلسہ روڈ، اڈیالہ روڈ، گلشن آباد، کہکشاں کالونی، ڈھوک الٰہی بخش سمیت دیگر علاقوں میں کہیں یہ بنیادی سہولت بالکل دستیاب نہیں تو کہیں پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ کوئی چیز پکنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ صارفین کے مطابق گزشتہ دو روز پشاور روڈ لین فور سمیت دیگر علاقوں میں عین سحر اور افطار کے اوقات میں گیس غائب رہی جس سے شہری اذیت میں مبتلا رہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اس بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے سب سے پہلے گھریلو صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے۔
تازہ ترین