• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں طلاق ہو گئی، وجہ بھی سامنے آ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی طلاق کی خبریں کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جج نے ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ کے بارے میں پوچھا گیا تو دونوں نے کہا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جج نے جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020ء میں ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید