• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: جنت مرزا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ کوئی اُن کا نام استعمال کرکے سوشل میڈیا پر اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود اُن کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے تنگ آکر ایک بار اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں فیس بُک استعمال نہیں کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں ایک بار پھر کہہ رہی ہوں کہ میں فیس بُک بالکل بھی استعمال نہیں کرتی ہوں۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’کوئی فیس بُک پر میرا نام استعمال کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’میں اس کھیل کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کررہی ہوں، اس لیے براہِ کرم! بیوقوف مت بنو۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا تھا کہ ’فیس بُک پر میرا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’نقالی ایک جرم ہے، براہِ کرم! میرے نام سے منسوب اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔‘

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

تازہ ترین