• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں 4.6 فیصد کمی

برطانیہ میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں 4.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ لندن سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے اموات میں ایک ہفتے میں 12.6 فیصد کمی آگئی۔ 

اسی طرح 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1712 نئے کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ برطانیہ میں 3 کروڑ 36 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگادی گئی ہے۔ 


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 1 کروڑ 25 لاکھ افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوالیں۔

تازہ ترین