• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوات میں 18 سالہ لڑکی نے ریسٹورنٹ کھول لیا،جہاں شہری افطاری کے بعد چائے اورکھانوں سے لطف اٹھاتے ہیں۔

سوات سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ نورہ احساس جنہوں نےمینگورہ شہر کے نواحی علاقے قمبر میں ریسٹورنٹ کا اغاز کیا ،جہاں نوجوان رات دیر تک نہ صرف چائے اور روایتی کھانوں کا مزہ لیتے ہیں بلکہ گپ شپ بھی کرتے ہیں۔

نورہ احساس کا کہنا ہے کہ حالات بدل گئے ہیں ،ماضی میں جہاں شدت پسندی کے باعث خواتین کیلئے تعلیم حاصل کرنا خواب سے کم نہیں تھا مگر اب پر امن وادی میں خواتین اپنا کاروبار بھی کرسکتی ہیں۔

انہوں نے سوات میں پہلے خواتین سکول نہیں جاسکتی تھیں ، گھروں میں بند تھیں، میں پہلی خاتون ہوں جس نے چائے کا ہوٹل کھولا ہے، اس جذبے کے ساتھ کہ دیگر خواتین کو حوصلہ مل سکیں۔