• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ویکسین آئندہ ماہ سے تیار ہوگی، این آئی ایچ حکام


نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین تیار کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔

حکام این آئی ایچ کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اس حوالے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے۔

حکام کے مطابق کین سائنو ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا، جس کی ڈوز این آئی ایچ میں تیار کی جائے گی۔


این آئی ایچ حکام کے مطابق این آئی ایچ میں کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائے گی، مقامی سطح پر پیک سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی۔

حکام کے مطابق این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا، این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے۔

تازہ ترین