• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق نے کورونا پر حکومت کو کیا مشورہ دیا تھا؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس پر میں نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ ایمرجنسی نافذ کرکے فنڈز مختص کیے جائیں۔

پشاور کے الخدمت اسپتال میں کورونا یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ دنیا کورونا وباء سے متاثر ہے، حکومت نے 14 ماہ میں انتظامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مشورہ دیا تھا ایمرجنسی نافذ کرکے فنڈ مختص کیے جائیں۔


سراج الحق نے مزید کہا کہ کورونا یونٹ کےقیام سے پشاور کے بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے لیے1 ہزار سے زائد وینٹی لیٹر ہیں، حکومت کوشش کرتی تو وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ افسوس، اسپتالوں میں گنجائش نہ ہونے پر مریضوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے ملنے والے فنڈز میں سے صرف 13 فیصد کورونا متاثرین پر خرچ ہوئے، باقی فنڈز حکومت نے اپنے انتظامات پر خرچ کیے۔

تازہ ترین