• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز ستاروں کا یاسمین راشد کو خراجِ تحسین

کینسر سے نبردآزما کورونا کیخلاف جنگ میں پیش پیش وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو شوبز ستاروں نے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ’ملک کو اپنی صحت سے بالاتر رکھنے والی یاسمین راشد کے شکرگزار ہیں۔‘


انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی کورونا کے خلاف جنگ میں آپ کی جدوجہد کا اعتراف کررہے ہیں، اور آپ کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ آپ کی ہمت ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے ایک متاثر کُن ہے۔

دوسری جانب علی ظفر نے بھی صوبائی وزیر صحت کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتا اور خراجِ تحسین پیش کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ عوام کی صحت کیلئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں جس کا اعتراف سوشل میڈیا پر بھی کیا جانے لگا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس خصوصاً ٹوئٹر پر صوبائی وزیر صحت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹرز و دیگر صارفین خراج تحسین پیش کررہے تھے تاہم اب اس میں شوبز ستارے بھی شامل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین