• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 10کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا میں 10 کروڑ افراد کی کورونا وائرس کی ویکسینیشن مکمل کردی گئی ہے، یہ بات عالمی وباء کے حوالے سے مقرر کئے گئے وائٹ ہائوس کے رابطہ کار جیف زینٹس نے جمعے کے روز بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشکل ترین سال گزرنے کے بعد 10 کروڑ امریکیوں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ افراد نہ صرف خود محفوظ ہوچکے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے خاندانوں، دوستوں اور برادریوں کو بھی محفوظ کرلیا ہے۔

تازہ ترین