یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کر دیا۔
ڈائریکٹر یونیسکو کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحافیوں کی ہمت اور آزادی اظہار کے عزم کی پر زور حمایت کرتے ہیں، یہ ایوارڈ خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
کمیٹی ٹو پراٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 97 صحافی مارے جا چکے ہیں، غزہ میں مارے جانے والے صحافیوں میں 92 فلسطینی صحافی ہیں۔
دوسری جانب ترک وزیر تجارت نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارت منقطع رہے گی۔