• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، امریکی افواج کے انخلاء کے بعد لڑائی میں شدت،ہزاروں افراد کی نقل مکانی

کابل (اے ایف پی) افغانستان کے جنوبی خطے سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد لڑائی میں شدت آگئی ہے ، افغان فورسز اور طالبان جنگجوئوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں ہلمند سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ، امریکی افواج نے اتوار کے روز ہلمند کا فوجی اڈہ افغان فورسز کے حوالے کیا تھا ، جنگجوئوں کے حملے کے جواب میں افغان فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق قندھار ایئر فیلڈ کا منظرنامہ اور جنگی سازو سامان کی منتقلی ایسا منظر پیش کررہا ہے جیسے اونے پونے گھر کا کاٹھ کباڑ نکالا جارہا ہو۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں فوجیوں کی افغانستان سے واپسی، طالبان کو شکست دینے اور نائن الیون کے ذمے دار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے شروع کیے جانے والا کھربوں ڈالر کے جنگی منصوبے کے اختتام کی منظر کشی کی ہے۔

تازہ ترین