• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربڑمیں آئس گھول کرسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا ئی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی نے ربڑمیں آئس گھول کرسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم واقف خان ساکن اورکزئی ایجنسی کواے این ایف کے حکام نے پشاورائرپورٹ سے گرفتارکیاتھا جس کے قبضے سے آئس بنانے کے لئے استعمال ہونے والا اڑھائی کلوگرام کیمیکل برآمد ہواتھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اور فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔
پشاور سے مزید