• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آر او کراچی واٹر بورڈ رضوان حیدر انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پبلک ریلیشن آفیسر رضوان حیدر مختصر علالت کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئے،جامع مسجد فاروقی واٹر بورڈ کالونی نزد سوک سینٹر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسی ون ایریا قبرستان لیاقت آباد میں سپرد خاک کردیا گیا، سوئم جمعہ کو بعد نماز عصر مرحوم کی رہائش گاہ ایل ایس آر واٹر بورڈ کالونی نزد سوک سینٹر ہو گا،  نماز جنازہ میں ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان،ڈی ایم ڈی غلام قادر،محمد ثاقب،سعید شیخ یونین رہنماوں محسن رضا،اکرام خان ،خالد خان سمیت واٹر بورڈ کے افسران اور ملازمین سمیت صحافیوں ،اہل محلہ اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایم ڈی نے گفتگو کرتے ہو ئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس تھے ادارے کے لئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید