• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون آباد میں بجلی کی خرابی پر واپڈا کی لاپرواہی سمجھ سے بالاتر ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی شیخ الحدیث مولانانیازمحمد حاجی دادمحمد مولانا محمد ابراہیم مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ پشتون آباد رشید چوک پر پانچ دن سے بجلی کی خرابی پر واپڈا انتظامیہ کی لاپرواہی سمجھ سے بالاتر ہے۔ جو رمضان المبارک میں عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں اور بجلی کی خرابی سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشتون آباد رشید چوک کو بجلی کی فراہمی یقینی بناکر غیر قانونی ٹی آف کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی خرابی سے قلت آب کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے، لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت سے عوام سے سخت مشکلات کاسامنا کررہے ہیں ۔ آئے روز لائنوں کی بہانے گھنٹوں لوڈشیڈنگ عذاب بن چکی ہے۔ واپڈا انتظامیہ رشید چوک کی بجلی کو بحال کرے۔
تازہ ترین