• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر  کی گئی ہے ساتھ ہی مداحوں کو جمعۃ الوداع کی مبارکباد دی گئی ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے اپنے فوٹو ویڈیو شیئرنگ اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انسان کے اللّٰہ تعالیٰ کے مضبوط رشتے سے متعلق بات کی گئی ہے۔

ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں  ’جمعۃالوداع مبارک‘ لکھا۔


ماہرہ خان کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں انسان اور رب تعالیٰ کے رشتے سے متعلق خوبصورت، ایمان افروز اور دل کو چھو لینے والی مزید سطور بھی تحریر کی گئی ہیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے لکھی گئی پوسٹ کچھ یوں ہے کہ ’ رب کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے، رب کی محبت کے علاوہ دنیا کی کوئی محبت سچی نہیں، اور رب اصلیت دکھا دیتا ہے، ہر رشتے اور ہر محبت کی، پھر وہ سب کچھ دکھا کر آدمی سے کہتا ہے ،‘’’ اب بتا تیرا میرے سوا کون ہے۔‘‘

ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اُنہیں اس انداز بیاں پر خوب داد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین