• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کی وجہ سے کیرئیر میں کامیابیاں ملی ہیں: ماحور شہزاد

نیشنل بیڈ منٹن چیمپئین ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ اُنہیں اُن کی والدہ کی وجہ سے کیرئیر میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماحور شہزاد نے کہا کہ ماں وہ ہستی ہے جو سب کی کمی پوری کر سکتی ہے لیکن اس کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ماں اپنی اولاد کے لیے ان گنت قربانیاں دیتی ہے ماں تجھے سلام۔

دوسری جانب ماحور شہزاد کی والدہ نے کہا کہ خوشی ہے ماحور پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن کھلاڑی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ  پانچ برسوں سے چیمپئین ہے ہمیں اس پر بہت فخر ہے اور میری دعا ہے کہ ماحور دنیا کی نمبر ون بیڈ منٹن پلئیر بنے۔

 اس موقع پر ماحور شہزاد نے والدہ کے ساتھ مدرز ڈے پر کیک بھی کاٹا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید