• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر عُمر اکمل نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امّی آپ کی بہت یاد آتی ہے۔

’مدرز ڈے‘  پر کرکٹرز کی جانب سے ماؤں کے خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں وہ ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں نسل کی پرورش کرتی ہے۔

وہاب ریاض نے اپنی والدہ سمیت دنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے کہا کہ امّاں کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے زندگی میں ہمارے لیے اتنا کچھ کیا۔

کرکٹر شان مسعود نے بھی اپنی والدہ کو خراجِ تحسین اور سب ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارکباد پیش کی۔

شان مسعود نے کہا کہ  ماں آپ ہماری فیملی کی بنیاد ہیں جبکہ عماد وسیم نے کہا کہ ماں کی محبت بڑی خالص ہوتی ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ماں کی اپنے گرد موجودگی کے ہم شُکر گزار نہیں ہو سکتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سب ماؤں کی حفاظت فرمائے اور جو دنیا سے جا چکیں انہیں جنت نصیب فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین