• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی خدشات کے باعث کراچی جیل کے اطراف موبائل فون سروس برسوں سے معطل


سیکیورٹی خدشات کے باعث کراچی سینٹرل جیل کے اطراف موبائل فون سروس کئی سال سے معطل  ہے، جس کے باعث  لاکھوں شہری پریشان ہیں، شہریوں نے جیل کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینٹرل جیل کراچی کا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ یہ شہر سے باہر نہیں، بلکہ عین بیچوں بیچ موجود ہے، دوسرا مسئلہ اسکے جیمرز ہیں جو لگائے تو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گئے تھے لیکن ان کی وجہ سے نیو ٹاؤن، پی آئی بی، جمشید روڈ، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس کئی سال سے معطل ہے۔

ایمرجنسی کال کی سہولت کے بغیر لوگوں کی عام زندگی کے معاملات ہی نہیں بلکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کیا جائِے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی کے نام پر عام لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا کسی طرح بھی درست نہیں۔ جیل کے اندر موبائل فون سروس بحال ہے تو باہر کی سروس بند کرنے کی کیا تک ہے؟

ماضی میں سینٹرل جیل میں کیے گئے آپریشن کے دوران قیدیوں سے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد ہونے سے جیل کے اندر موبائل نیٹ ورک فعال ہونے کا انکشاف ہوچکا ہے۔

تازہ ترین