• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی: کورونا کی شدت میں اضافہ، لاک ڈاؤن میں ایک بار پھر توسیع

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافے پرکنٹرول کے لیےلاک ڈاؤن میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی۔

دہلی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے نافذ کئے گئےلاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نےکہا ہے کہ تمام لائنوں پرٹرین سروس مسافروں کے لئے یا لازمی خدمات کے لئے دس مئی سے 17مئی تک بند رہے گی۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کو ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

کیجریوال نے کہاکہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جان ہے تو جہان ہے، اس لیے یہ  لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کیا جائے گا اور دہلی میٹرو سروس دس مئی سے 17مئی کے درمیان نہیں چلے گی۔

تازہ ترین