• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سی ای او کو سربراہ محکمۂ تعلیم نامزد کر دیا


ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو 76 سالہ لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کی قیادت کے لیے نامزد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لنڈا میک میہن تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لنڈا میک میہن نے 2009ء میں امریکی سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکمۂ تعلیم کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک مرتبہ پھر سے صدارت کا منصب سنبھالنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی اہم عہدوں پر نامزدگیاں کی ہیں جن میں وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع، ڈائریکٹر سی آئی اے، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف، گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہان، وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف، اقوامِ متحدہ اور اسرائیل میں امریکی سفیر سمیت دیگر اہم عہدوں کے لیے نامزدگیاں شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید