• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی ارب کی پنشن جعلی بینک اکائونٹس میں منتقلی پر اسٹیٹ بینک سے جواب طلب

کراچی(این این آئی) جعلی پنشن ادائیگی کیس نیب تحقیقات فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا،نیب نے ڈھائی ارب مالیت کی پنشن جعلی اکائونٹس میں منتقلی پر اسٹیٹ بینک سے بھی جواب طلب کرلیاہے۔ نیب نے پنشن فنڈز مختلف اکائونٹس میں کلیئر کرنے والے سٹیٹ بینک کے 30سے زائد افسران کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ،نیب کی جانب سے پنشن فنڈز مختلف اکائونٹس میں کلیئر کرنے والے سٹیٹ بینک کے 30سے زائد افسران کو بھی نوٹس دے کر تحقیقات کا حصہ بنالیا گیاہے۔ نیب نے افسران کے علاوہ اسٹیٹ بینک سے بھی پنشن فنڈز کے حوالے سے مخلتف سوالات کے جوابات مانگ لیئے۔اسٹیٹ بینک کے 30میں سے تین افسران نے اپنی تعیناتی کا ریکارڈ اور پنشن فنڈز کے حوالے سے طریقہ کار سے نیب کو آگاہ کردیا۔ 2012سے 2017 تک تعینات رہنے والے مخلتف عہدوں کے سٹیٹ بینک افسران پر بھی سہولت کاری کا الزام ہے۔سٹیٹ بینک سے نیب نے تعینات 30افسران کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔

تازہ ترین