• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ، ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے غیر حاضر 28 ڈاکٹرز سے تین روز میں جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں تعینات کئے جانے والے 28ڈاکٹرز کی غیر حاضری پرتین روز میں جواب طلب کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 چیسٹ میڈیسنز، 10 اینیستھیٹسٹ، 10 فزیشنز، اور 1 یورولوجسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں ڈیوٹیز لگانے کے باوجود غیر حاضر رہنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ناقص رویہ ہے جس پر سیکرٹری صحت سندھ نے انتہائی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ان ڈاکٹرز سے تین دن میں جواب طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین