• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی جی حدید فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر برہم

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں کی جانب سے امتیازی سلوک برتے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جی جی حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا ہے۔

جی جی حدید کے اس نوٹ پر لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے کہ ’جو اب تک فلسطینیوں پر ہونے والے جبر کو نظر انداز کرتا آیا ہو، وہ نسلی مساوات، خواتین کے حقوق، بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال اور دیگر نا انصافیوں کی مذمت نہیں کرسکتا۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ ’ آپ اس کا انتخاب نہیں کرسکتے کہ کس کے انسانی حقوق کی زیادہ اہمیت ہے۔‘

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمبار ی کے واقعے پر عالمی رہنما اور ادارے خاموش ہیں اور ابھی تک اسرائیل کے اس وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین