ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانیوں میں سے 5 افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ آبائی علاقے خانقاہ شریف میں گورنمنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری عثمان اویسی، ایم پی اے شعیب اویسی اور دیگر نے شرکت کی۔
ایران میں جاں بحق والے محمد جمشید کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے محراب والا میں ادا کی گئی۔
اس سے قبل ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچائی گئی تھیں۔
5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 12 اپریل کو 8 پاکستانی شہریوں کو سیستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔