• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 برس بعد پاک، بنگلہ دیش مذاکرات کا آغاز، سیکرٹری خارجہ ڈھاکا پہنچ گئیں

ڈھاکا(آئی این پی)پاک بنگلادیش مذاکرات(آج) جمعرات کو ڈھاکا میں ہوں گے، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکا پہنچ گئیں۔ 

دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ مشاورتی اجلاس13برس بعد ہو رہا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے۔

 اس سلسلے میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بدھ کے روز ڈھاکہ پہنچ گئیں، جہاں بنگلہ دیش کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا عشرت جہاں نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی مذاکرات(آج)جمعرات کو ڈھاکہ میں ہوں گے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید