• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


ایک ہاتھی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے کسی نامعلوم مقام پر ایک آدمی ہاتھی کو باؤلنگ کروا رہا ہے جبکہ سونڈ میں ڈنڈا تھامے ہاتھی گیند پر زور سے ہٹ لگاتا ہے اور گیند ہوا میں اڑتی دور جا گرتی ہے ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ،جو اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے ۔