• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا ہے۔

خبر ایجنسی نے امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گرین لینڈ کی 57 ہزار آبادی کو براہِ راست دس ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ادائیگی پر غور کیا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گرین لینڈ سے متعلق امریکی عزائم پر برطانیہ اور یورپی ملکوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی واضح کرچکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے میں نیشنل سیکیورٹی ترجیح ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید