• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں چھ افرادزخمی ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں چھ افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ چونترہ کو شیخ خرم شہزاد نے بتایاکہ میرا بھائی شیخ سہیل جو کہ درزی کی دوکان سے کپڑے لے کر واپس گھر کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں شیخ شہزاد گل، شیخ خورشید، شیخ نوشاد اور شیخ رشید وغیرہ نے میرے بھائی کا راستہ روکا اور کہا کہ تم ادھر سے نہ گزرو گے اور بلا وجہ میرے بھائی کو لاتوں اور مکوں سے مارنے لگے شورواویلا کی آواز سن کر میں اور توقیر بھی موقع پر پہنچ گئے تو پوچھا کہ میرے بھائی کو کیوں مار رہے ہو جس پر شیخ شہزاد گل نے کہا اگر ادھر سے گزرا تو پھر ماریں گے ہماری اور ان لوگوں کی تلخ کلامی ہوئی اوراسی دوران شہزاد گل مسلح پسٹل نے میرے ماتھے پر سامنے پسٹل کا بٹ مارا شیخ نوشاد نے لوہے کا راڈ اٹھایا اور مجھے مارا جس سے میں زمین پر گر گیا میری پاکٹ میں موجود30 ہزارروپے اور موبائل ان لوگوں نے نکال لیا۔ تھانہ چونترہ کوزبیر اکرم نے بتایاکہ میں، وسیم سجاد، حیات خان ، صفدر خان ، انور خان گاڑی ٹیوٹا ہائی لیکس پر سوار ہوکر وسیم سجاد کا علاج معالجہ کرانے کے لئے راولپنڈی آرہے تھے جب ہم چکری روڈ نزد میرہ ملک قمر پہنچے تو اتنے میں ایک ٹیوٹا جیپ نے یکدم ہماری گاڑی کو روک لیا جس میں سوار ریاست ملک،سردار سعید مسلح ہائے پسٹل، مدثر ریاض مسلح کلاشنکوف گاڑی سے نیچے اترے ریاست ملک نے باارادہ قتل ہم پر فائر کیا جو فائر پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے انور خان کے دائیں پاؤں پر لگا جبکہ دوسرا فائر سردار سعید نے اپنے پسٹل سے باارادہ قتل مقدر خان پر کیا جو اس کے دائیں وکھی میں لگا جب کہ مدثر ریاض نے باارادہ قتل کلاشنکوف سے ہماری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جو فائر گاڑی کے مختلف حصوں پر لگے ملزمان بعدازاں اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے یہ وقوعہ سردار عرفان کی ایماء پر ملزمان نے بوجہ عناد سابقہ دشمنی کیا۔تھانہ کہوٹہ کو محمد اکبر نے بتایاکہ 13 مئی کو یاسر،محمد پرویز،طارق ، بشارت ،نقاش،کامران کیانی ، قیصر،حبیب ہمراہ 60 افراد جن میں شکیل ، بلال ، محسن،عدنان،نعمان باقی نامعلوم افراد شامل تھے ہمارے گھر پر پسٹل کلاشنکوف، ڈنڈوں پتھر وں کے ساتھسی دھاوا بول دیا بچوں عورتوں و گھر والوں پر بد ترین تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیئے اور یاسر نے زاہدہ پروین پر پسٹل سے فائر کیا جو کہ خوش قسمتی سے بچ گئی ملزمان تمام گھر والوں کو اور دروازے توڑ کر یرغمال بنا کر 5 تولے سونا اور 2 لاکھ نقد کیش لوٹ کر لے گئے انہوں نے گاڑی نمبر آئی سی ٹی 730 کیری پر فائر کیا اور سامان فرنیچر وغیرہ توڑ دیا کپڑوں کو آگ لگا دی جبکہ میرے بہنوئی جاوید اخترہمارے گھر مہمان آئے تھے انکو بھی ڈنڈے اور بٹ مارے کپڑے پھاڑ کر 20ہزارروپےنقد لے گئے وجہ عنادیہ ہے کہ نقاش سانجھ نے اپنا موٹر سائیکل 12مئی کو ہمارے گھر کے صحن میں بغیر پوچھے رات کی تاریکی میں کھڑا کیا جسکو ہم نے صحن سے نکال کر روڈ کے کنارے کھڑا کردیا جسکو وجہ بنا کر ملزمان طیش و غصہ میں آکر ا دھاوا بول کر ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کی اور ڈکیتی و گھر کے تقدس کو پامال کیا دھمکیاں دیں ۔
تازہ ترین