• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو پاور کمپنی کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ، پی سی ایس آئی آر نے اپنی رپورٹ میں اس آکسیجن کو میڈیکل استعمال کیلئے مناسب قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوویڈ صورتحال کے باعث آکسیجن کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب،سی ای او جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ سید تنویر جعفری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیگر پاور کمپنیاں بھی آکسیجن بنا کر ملک کی ہیلتھ کیئر ضروریات پوری کر سکتی ہیں، پاور کمپنیاں آکسیجن الیکٹرولیسس کے عمل سے تیار کر سکتی ہیں،جبکہ سندھ حکومت نے جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاور کمپنی میں پیدا کی گئی آکسیجن کا پی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ پی سی ایس آئی آر نے اپنی رپورٹ میں یہ آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئے مناسب قرار دی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت آکسیجن کی پیداوار کو سپورٹ کرے گی۔

تازہ ترین