• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر کا افتتاح

لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سینیٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، پریس کلب ویکسینیشن سینیٹر میں صحافیوں سمیت ان کی فیملیز کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کا شکار ہونے والے صحافیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب کورونا وائرس سے متاثرہ صحافیوں کو چیک دیں گے۔

اس سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی بھی عوامی منصوبے میں صحافیوں کو نہیں بھولے، کورونا ویکسین کا سلسلہ تمام پریس کلبز تک بڑھایا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے صحافی اور مزدور طبقہ مالی مشکلات کاشکار ہے۔

تازہ ترین